ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت گوتم اڈانی کوبچارہی ہے ،کانگریس کاالزام

مودی حکومت گوتم اڈانی کوبچارہی ہے ،کانگریس کاالزام

Tue, 18 Sep 2018 02:35:13    S.O. News Service

نئی دہلی ،17؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے مودی حکومت پر صنعت کار گوتم اڈانی کا دفاع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ تین چار سال کے دوران عام طورپر دیکھا گیاہے کہ اس صنعت کار کے خلاف جہاں بھی جانچ شروع ہوتی ہے حکومت مداخلت کرکے معاملہ کوجلدبندکرادیتی ہے۔کانگریس ترجمان جے رام رمیش نے پیر کیروز یہاں پریس کانفرنس میں کہاہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیوانٹلی جنس (ڈی آر آئی )کی ایک رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ پر توانائی کے آلات کی خریدمیں6600کروڑروپئے کی خوردبرد کرنے کا الزام لگایاگیاہے۔ڈی آر آئی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ آلات کو انکی لاگت سے6600کروڑ روپئے زیادہ قیمت پرخریداگیاہے۔


Share: